واشنگٹن( آن لائن )امریکی صدر کتنی مقبول شخصیت ہوتا ہے یہ اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ کئی امریکی صدورپر فلمیں بھی بن چکی ہیں۔امریکی فلموں میں کئی صدور کے کردار ادا کیے گئے ہیں۔پہلے صدر جارج واشنگٹن کے علاوہ ابراہام لنکن اور جان ایف کینیڈی فلم سازوں کے پسندیدہ ترین صدور رہے ہیں۔ جارج واشنگٹن کے کردار سولہ اداکاروں نے ادا کیے، جن میں سن دو ہزار کی فلم دی کراسنگ میں جیف ڈینئلز بھی شامل ہیں۔ابراہام لنکن کا کردار بتیس اداکار ادا کر چکے، سب سے زیادہ شہرت ڈینئل ڈے لوئس کو سن دو ہزار بارہ کی فلم لنکن سے حاصل ہوئی۔جان ایف کینیڈی پر بننے والی فلموں میں 1991ء4 کی فلم جے ایف کے سرفہرست ہے۔ اور تو اور خود صدر اوباما کا کردار بھی فلموں میں آچکا ہے۔ شاہ رخ خان کی فلم مائی نیم از خان میں اوباما کا کردار کرسٹوفر ڈنکن نے ادا کیا۔ایسی فلمیں بھی ہیں جن میں امریکی صدر کا کردار تو تھا لیکن اس کا نام کسی صدر کے نام پر نہیں تھا۔ ایسی فلموں میں سب سے مشہور فلم ائرفورس ون ہے جس میں ہیریسن فورڈ نے امریکی صدر کا کردار ادا کیا۔