بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

پہچان کر دکھائیے

datetime 5  جنوری‬‮  2019 |

اورنگزیب عالمگیر کے دربار میں ایک بہروپیا آیا اور اس نے کہا : میں بہروپیا ہوں اور میں ایسا بہروپ بدل سکتا ہوں آپ کو جو اپنے علم پر بڑا ناز ہے کو دھوکہ دے سکتا ہوں میں بھیس بدلونگا آپ پہچان کر دکھائیے -عالمگیر نے کہا ! ” منظور ہے “اس نے کہا حضور آپ وقت کے شہنشاہ ہیں – اگر تو آپ نے مجھے پہچان لیا تو میں آپ کے دینے دار ہوں -لیکن اگر آپ مجھے پہچان نہ سکے اور میں نے ایسا بھیس بدلہ تو آپ سے پانچ سو روپیہ لونگا –

شہنشاہ نے کہا شرط منظور ہے -ایک سال کے بعد جب اپنا لاؤ لشکر لے کر اورنگزیب عالمگیر ساؤتھ انڈیا پہنچا اور مرہٹوں پر حملہ کیا تو وہ اتنی مضبوطی کے ساتھ قلعہ بند تھے کہ اس کی فوجیں وہ قلعہ توڑ نہ سکیں -لوگوں نے کہا یہاں ایک درویش ولی الله رہتے ہیں ان کی خدمت میں حاضر ہوںشہنشاہ پریشان تھا بیچارہ بھاگا بھاگا گیا ان کے پاس – سلام کیا اور کہا ؛ آپ ہماری مدد کریں میں کل اس قلعے پر حملہ کرنا چاہتا ہوں – “تو فقیر نے فرمایا ! ” نہیں کل مت کریں ، پرسوں کریں اور پرسوں بعد نماز ظہر – “اورنگزیب نے کہا جی بہت اچھا ! چانچہ اس نے بعد نماز ظہر جو حملہ کیا ایسا زور کا کیا اورایسے جذبے سے کیا اور پیچھے فقیر کی دعا تھی ، اور ایسی دعا کہ قلعہ ٹوٹ گیا اور فتح ہو گئی – مفتوح جو تھے پاؤں پڑ گئے -بادشاہ سیدھا درویش کی خدمت میں حاضر ہوا – حضور یہ سب آپ ہی کی بدولت ہوا ہے -اس فقیر نے کہا : ” نہیں جو کچھ کیا الله ہی نے کیا “انھوں نے کہا کہ آپ کی خدمت میں دو بڑے بڑے قصبے دیتا ہوں اور اور آئندہ پانچ سات پشتون کے لئے ہر طرح کی معافی ہے -اس نے کہا : ” بابا ہمارے کس کام کی ہیں یہ ساری چیزیں – ہم تو فقیر لوگ ہیں تیری بڑی مہربانی – “اورنگزیب نے بڑا زور لگایا لیکن وہ نہیں مانا اور بادشاہ مایوس ہو کے واپس آگیا –

اور اورنگزیب اپنے تخت پر آ کر بیٹھ گیا جب وہ ایک فرمان جاری کر رہا تھا عین اس وقت وہ فقیر آیا -تو شہنشاہ نے کہا : ” حضور آپ یہاں کیوں تشریف لائے مجھے حکم دیتے میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوتا – “کندن نے کہا ! ” نہیں شہنشاہ معظم ! اب یہ ہمارا فرض تھا ہم آپ کی خدمت میں حاضر ہوتے تو جناب عالی میں کندن بہروپیا ہوں – میرے پانچ سو روپے مجھے عنایت فرمائیں – “اس نے کہا : ” تم وہ ہو -کندن نے کہا ہاں وہی ہوں –

جو آج سے ڈیڑھ برس پہلے آپ سے وعدہ کر کے گیا تھا -اورنگزیب نے کہا : ” مجھے پانچ سو روپے دینے میں کوئی اعتراض نہیں ہے – میں آپ سے یہ پوچھتا ہوں جب میں نے آپ کے نام اتنی زمین کر دی جب میں نے آپ کی سات پشتون کو یہ رعایت دی کہ اس میری ملکیت میں جہاں چاہیں جس طرح چاہیں رہیں – آپ نے اس وقت کیوں انکار کر دیا ؟یہ پانچ سو روپیہ تو کچھ بھی نہیں –

اس نے کہا : ” حضور بات یہ ہے کہ جن کا روپ دھارا تھا ، ان کی عزت مقصود تھی – وہ سچے لوگ ہیں ہم جھوٹے لوگ ہیں – یہ میں نہیں کر سکتا کہ روپ سچوں کا دھاروں اور پھر بے ایمانی کروں



کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…