اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنماء طلال چوہدری نے کہاہے کہ عدالت کا حکم ہے کہ لاک ڈاؤن غیرقانونی ہے،اسلام آباد میں دفعہ 144کا نفاذہوچکا ہے،پی ٹی آئی نے جان بوجھ کرکنونشن کی اجازت نہیں لی۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسدعمرکا ڈی سی او سے رابطہ بھی ہوالیکن انہوں نے جان بوجھ کرکنونشن کی اجازت نہیں لی۔طلال چوہدری نے کہاکہ پی ٹی آئی نے سیاسی تقریب کرنے کی اجازت نہیں لی گئی۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی مسلسل طاقت دکھا کرقانون ہاتھ میں لے رہی ہے۔تحریک انصاف احتجاج کرے یلغارنہ کرے،یلغارکو ہرصورت روکیں گے۔اسلام آبادمیں دوماہ کیلئے دفعہ 144کا نفاذ کیا گیاہے۔اسلام آبادمیں اہم دفاترزہیں اسلام آبادکو بندکرنے سے دنیامیں اچھا پیغام نہیں جائیگا۔انہوں نے پہلے بھی دھرنے کیے لیکن اس بار ان کا دھرنے کا نہیں بلکہ یلغارکرنے کی منصوبہ بندی تھی۔پی ٹی آئی کے کارکنو ں نے ایک پلاننگ کے تحت گرفتارہونے کاڈھونگ رچایاتاکہ حکومت کوبدنام کیاجاسکے ۔طلال چوہدری نے کہاکہ حکومت کسی کوبھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی گی ۔