اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی بیٹی عافیہ صدیقی کی رہائی کی کوششیں بہت عرصے سے جاری ہیں۔ اس حوالے سے پاکستانی عوام نے بھی کئی بار احتجاج کیا اور عافیہ کی ہمشیرہ فوزیہ صدیقی نے بھی اپنے تئیں حتی المقدور اپنی بہن کو چھڑانے کی کوششیں کیں تاہم کوئی بات نہ بنتے دیکھ کر اب فوزیہ صدیقی نے مسیحیوں کے روحانی پیشواپوپ فرانسس کو ایک خط ارسال کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرفوزیہ صدیقی نے مسیحیوں کے روحانی پیشواپوپ فرانسس کو ایک خط ارسال کیا ہے، جس میں ان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے مدد کریں۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ آپ ایک رحم دل اور مقبول ترین مذہبی رہنما ہیں، آپ سے اپیل ہے کہ آپ اپنی محبت اور دردمندی کے احساس کو بروئےکار لاکرعافیہ کی وطن واپسی کومحفوظ بنانے میں مدد کریں۔
دوسری جانب قوم کی بیٹی عافیہ صدیقی کی ناانصافی پر مبنی 86 سالہ ظالمانہ سزا کے خلاف 86 روزہ’’ ڈاکٹر عافیہ رہائی علامتی بھوک ہڑتال کیمپ‘‘ کی انچارج عذرا امجد نے کہا ہے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ آج کراچی پریس کلب پر علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ کا 21 واں اور حیدرآباد پریس کلب پر 37 واں دن ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ پاکستانی شہریوں کا تحفظ اگر حکومت اور ادارے نہیں کریں گے تو کون کرے گا؟ حکومت اور آرمی چیف کشمیر کے معاملے پربھارت کو ہر محاذ پرجس طرح منہ توڑ جواب دے رہے ہیں قوم چاہتی ہے عافیہ کی وطن واپسی کے معاملے پر بھی جرات اور ذمہ داری کا اظہار کریں اور عافیہ کو وطن واپس لائیں۔کراچی پریس کلب پر علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ میں ڈاکٹر عافیہ سے اظہار یکجہتی کیلئے مختلف سیاسی و سماجی رہنماؤں ، سول سوسائٹی کے اراکین اور شہریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔86 روزہ’’ ڈاکٹر عافیہ رہائی علامتی بھوک ہڑتال کیمپ‘‘ کی شرکاء عذرا امجد، رواحہ عالم، نور خاتون، کرن سہیل،نجمہ بی بی، روبینہ ابراہیم ، مقدس غلام رسول، فوزیہ ابراہیم ، عروج فاطمہ، امام حسین ہمدم، عدنان بھٹی و دیگرنے ڈاکٹر عافیہ کی جلد وطن واپسی کیلئے تلاوت کلام پاک، ذکرواذکار اور دعاؤں کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہواہے۔عذرا امجد نے کہا کہ سیاستدانوں کا کشمیر کے معاملے میں متحد ہونے کا قوم خیرمقدم کرتی ہے۔حکومت، اپوزیشن اور سیاستدان قوم کی بے گناہ بیٹی عافیہ کی وطن واپسی کیلئے بھی اپنا دینی اور قومی فریضہ انجام دیں۔ پوری قوم حکومت کی جانب سے عافیہ کی وطن واپسی کی خوشخبری سننے کی منتظر ہے۔
ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے بیرون ملک اہم شخصیت کو خط لکھ ڈالا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
2025 میں پاکستانی انٹرنیٹ صارفین نے گوگل پر سب سے زیادہ کیا تلاش کیا؟ گوگل نے سالانہ رپورٹ جاری کردی
-
ایزی پیسہ کا بڑا سرپرائز،صارفین کے لیے ناقابل یقین سہولت
-
نئے سال پر عوام کو بڑا ریلیف مل گیا،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیران کن کمی
-
بابا وانگا کی 2026 کیلئے کی جانیوالی بڑی پیشگوئیاں
-
امریکا نے بھارت سے فاصلہ کیوں بڑھایا؟ فنانشل ٹائمز کی چونکا دینے والی رپورٹ
-
2026 میں سولر پینلز کی قیمتوں با رے اہم خبر
-
پنجاب حکومت نے 9سرکاری محکمے ختم کردیئے،نوٹیفکیشن جاری
-
نجی ہاؤسنگ سکیم کا بڑا اسکینڈل،دستاویزات جعلی،عوام پریشان
-
راولپنڈی، غیرت کے نام پر شادی شدہ خاتون کو قطر سے پاکستان لا کر قتل کر دیا گیا
-
سال کے پہلے دن سونا سستا، قیمتوں میں اچانک بڑی کمی
-
ہونڈا نے سوک کے نئے ماڈلز کی تعارفی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
ملکی کی تاریخ میں پہلی بار ناقابل برآمد گرے گورال کا شکار
-
سابق سربراہ پاک فضائیہ ائیر مارشل نور خان کی بیٹی ٹریفک حادثے میں جاں بحق
-
ایپل نے پرانے آئی فونز کی پروڈکشن بند کردی، نیا ماڈل سامنے آگیا















































