سویلین اور فوجی اداروں نے کالعدم تنظیموں کی فہرست مرتب کرلی

2  مارچ‬‮  2015
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سویلین اور فوج کے خفیہ اداروں کی رپورٹ کی روشنی میں تیار کی گئی کالعدم تنظیموں کی فہرست میں غازی فورس کے علاوہ حرکت الجہاد، اسلامی الرشید ٹرسٹ اور الاخترٹرسٹ شامل ہیں اس فہرست میں ان گروپوں کو بھی شامل کیا گیا ہے جن کا بنیادی تعلق تو تحریک طالبان پاکستان سے ہے لیکن باہمی اختلافات کی وجہ سے ایک دوسرے سے الگ ہوکر کام کررہے ہیں۔ان تنظیموں میں جنداللہ، قاری عابد گروپ،نوراللہ گروپ، ولی الرحمن گروپ ،نظام گروپ،توحید گروپ اور دیگر شامل ہیں۔ داخلہ ذرائع کے مطابق ملک میں60 سے زائد تنظیمیں دہشت گردی کی وجہ سے کالعدم قرار دی جاچکی ہیں،بلوچستان میں بھی 7 تنظیموں کو کالعدم قرار دیا گیا ہے ان تنظیموں میں بلوچستان لبریشن آرمی،بلوچستان نیشنل لبریشن آرمی، بلوچستان لبریشن یونٹ فرنٹ، بلوچستان ریپبلکن آرمی، لشکر بلوچستان، مسلح دفاعی تنظیم اوربلوچستان یونٹ آرمی شامل ہیں۔گلگت بلتستان میں کام کرنے والی تنظیموں میں تنظیم نوجوانان اہلسنت، مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، مرکز سبیل آرگنائزیشن، شیعہ طلباایکشن کمیٹی، سندھ میں پیپلزامن کمیٹی کے علاوہ تحریک طالبان، لشکرجھنگوی اور دیگر گروپوں کیساتھ ساتھ جنداللہ گروپ بھی شامل ہے۔

 



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…