ممبئی (این این آئی)سلمان خان ایک بار پھر ایک نئی مشکل کا شکار ہونے کے خدشے سے دو چار ہیں کیونکہ اس بار بھارتی ریاست راجستھان کی حکومت نے سلمان خان کے کالے ہرن کے غیر قانونی شکار کے مقدمے میں ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔گزشتہ دنوں راجستھان ہائی کورٹ سے باعزت بری ہونے والے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان ایک بار پھر 18 سالہ پرانے کالے ہرن کے غیر قانونی شکار کے کیس کا شکار ہوسکتے ہیں کیوں کہ اب ریاستی حکومت نے اداکارکو جیل بھیجنے کے لیے کوششیں شروع کردی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی 18 سالہ پرانے مقدمے سے بری ہونے کی خوشیوں پر اوس پڑ گئی ہے اور اس کے پیچھے ہاتھ ہے راجستھان حکومت کا جس نے غیر قانونی شکار کے مقدمے میں ہائی کورٹ کے بریت کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے جس کے بعد اگلے ہفتے مقدمے کی سماعت کی جائے گی۔سپریم کورٹ کی جانب سے مقدمے دوبارہ کھولنے پر اداکار پر ایک بار پھر گرفتاری کی تلوار لٹکنے لگی ہے جب کہ مقدمے میں سلمان خان پر جرم ثابت ہونے کی صورت میں 6 سال جیل کی ہوا کھانی پڑسکتی ہے۔ کچھ ذرائع کے مطابق اس پرانے مقدمے کو وجہ بنا کر سلمان کو جیل بھیجنے کی وجہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران سلمان خان کی جانب سے پاکستان کو فیور دینا بھی ہو سکتی ہے ۔