جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چین کی پاکستان اوردیگرہمسایہ ممالک کو’’فاسٹ ایشیاٹرین ‘‘کے ذریعے یورپ سے منسلک کرنے کی تجویز

datetime 18  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نےپاک چین اقتصادی راہدداری کے تحت گوارد سے چین تک روڈ نیٹ ورک کے بعد پاکستان اور خطے کے دیگر ممالک کو یورپ سے منسلک کرنے کے لئے ”فاسٹ ایشیا ٹرین“ منصوبہ بنانے کی تجویز پیش کردی۔ چین میں اس منصوبے پر مختلف اداروں نے سٹڈی کا آغاز کردیا ہے۔ایک قومی اخبارکی رپورٹ کے مطابق چین اس سے قبل ترکی میں فاسٹ ٹرین کا منصوبہ مکمل کرچکا ہے اور اب اگلے مرحلے میں چین پاکستان، ایران، انڈیا اور دیگر ممالک کو فاسٹ ایشیا ٹرین کے ذریعے ترکی اور یورپ سے ملایا جائے گا۔ ترکی میں فاسٹ ٹرین یوریشیا کو یورپ سے ملانے کے لئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ چین نے ”ون بیلٹ ون روڈ“ ویژن کے تحت یورپی اور ایشیائی منڈیوں تک بذریعہ روڈ اور ٹرین نیٹ ورک رسائی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور سی پیک کو بھی ”ون بیلٹ ون روڈ“ ویژن کا توسیع منصوبہ قرار دیا گیا۔ چین میں تھنک ٹینکس نے فاسٹ ایشیا ٹرین پر پاکستان میں رائے عامہ استوار کرنے کے لئے میڈیا کو کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔چین کے دوسرے بڑے میڈیا گروپ گوانگزومیڈیا ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ نے اپنے انگریزی اخبار ”مارننگ پوسٹ“ کا نام تبدیل کرکے ”سلک روٹ پوسٹ“ رکھ دیا ہے ۔ چینی تھنک ٹینکس نے سلک روٹ پر مزید تحقیق اور ریسرچ کے لئے مقامی یونیورسٹیوں کو ٹاسک دے دیا ہے اور پاکستان یونیورسٹی کو بھی سلک روٹ کی اہمیت اور اس سے مزید فوائد حاصل کرنے کے لئے جامع تحقیق اور ریسرچ کرنے کا کہا ہے۔ چین میں سرکاری اور عوامی حلقے پاک چین اقتصادی راہدداری کی کامیابی کے لئے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان براہ راست روابط بڑھانے کے لئے زور دے رہے اور وہ چاہتے ہیں کہ پاکستانی حکومت اور عوام یکجہتی کے ساتھ اس منصوبے کی تکمیل کے لئے چین کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…