لندن (این این آئی)برطانوی گلوکارہ لِلّی ایلن فرانس میں شامی اور افغان مہاجرین کی حالت زار دیکھ کر زار و قطار رو پڑیں، برطانوی حکومت کے رویے پر مہاجرین سے معافی بھی مانگی۔برطانیہ میں داخلہ کے خواہشمند افغانی و شامی مہاجرین کی مشکلات اور مسائل سننے کے دوران ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے اور وہ رو پڑیں۔ انہوں نے مہاجرین کے بحران سے نمٹنے کے بارے میں برطانوی حکومت کے رویہ پر کہاکہ میں برطانوی حکومت کی طرف سے معافی مانگتی ہوں۔واضح رہے کہ فرانس کی حکومت اس عارضی کیمپ کو چند روز میں مسمار کرنے والی ہے اور اس کیمپ میں مقیم مہاجرین کو فرانس سے چلے جانے کیلئے ایک ہفتہ کا وقت دیا گیا ہے۔