جمعہ‬‮ ، 29 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کنگنا رناوٹ کی کار کو خوفناک حادثہ

datetime 15  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی( مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ کوئین نام سے مشہور اداکارہ کنگنا رناوٹ امریکا میں جاری اپنی شوٹنگ سے واپس ہوٹل آرہی تھیں کہ ٹیم کے ہمراہ ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ امریکا میں ہدایتکارہنسال مہتا کی فلم ‘‘ثمرن’’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اداکارہ اپنی ٹیم کے ہمراہ شوٹنگ مکمل کرکے واپس اپنے ہوٹل کی جانب سے آرہی تھیں کہ اچانک ان کی کارکو خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں وہ معجزانہ طورپربال بال بچ گئیں۔حادثے کے بعد پولیس فوری طورپرجائے وقوعہ پہنچی جب کہ اداکارہ کنگنا سمیت ٹیم میں شامل کچھ افراد کو معمولی چوٹیں آئیں اوربڑے حادثے سے ٹیم بال بال بچ گئی۔ فلم کے ہدایتکارکی جانب سے اداکارہ کو آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا لیکن انہوں نے انکارکرتے ہوئے دوسرے روزمقررہ وقت پرشوٹنگ کا پھرسے آغاز کیا۔فلم کے پروڈیوسرشائی لیندرا سنگھ کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ معجزہ ہوا جوہم حادثے میں بال بال بچ گئے اورکسی کوبھی زیادہ چوٹیں نہیں آئیں، کنگنا بہت بہادراداکارہ ہیں جنہوں نے فلم کی شوٹنگ سے ذرا بھی بریک نہیں لیا۔
جبکہ دوسری جانب اس سے قبل فلم سٹار ٹریک میں چیکوو کا کردار ادا کرنے والے ہالی وڈ کے روسی نژاد اداکار اینٹون یلچِن اپنی ہی کار کے نیچے آ کر ہلاک ہو گئے ہیں۔لاس اینجلس میں پولیس کا کہنا ہے کہ ان کے گھر میں ہی گاڑی ایک ڈھلان پر پیچھے کی جانب چلتے ہوئے انھیں ساتھ گھسیٹ کر لے گئی اور حفاظتی باڑ اور اینٹوں سے بنے پوسٹ باکس سے جا ٹکرائی جس سے وہ انتقال کر گئے۔27 سالہ یلچِن نے دیگر فلموں میں بھی کام کیا جن میں لائیک کریزی اور گرین رْوم شامل ہیں۔یلچِن نے سنہ 2009 میں ’سٹار ٹریک‘ جبکہ سنہ 2013 میں ’سٹار ٹریک ان ٹو ڈارکنیس‘ میں پاویل چیکوو کا کردار بھی ادا کیا۔اسی کردار کے ساتھ ان کی تیسری فلم ’سٹار ٹریک بی یونڈ‘ آئندہ ماہ ریلز ہونی ہے۔ان کے انتقال کی خبر ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرتی رہی۔پولیس کے مطابق وہ اپنے دوستوں سے ملنے جانے والے تھے اور جب وہ وہاں نہیں پہنچے تو دوست ان کے ہاں چلے آئے اور انھیں وہاں مردہ حالت میں پایا۔ان کے خاندان نے موت کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی ذاتیات کا خیال رکھنے کی درخواست کی ہے

موضوعات:



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…