ریاض(نیوزڈیسک)سعودی آئل ریفائنری میں کام کرنے والے دو پاکستانی جاں بحق ہو گئے ۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دونوں پاکستانیوں کاتعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہرلودھراں سے ہے اوران نوجوانوں کی موت بوائلرپھٹنے سے گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے ہوئی ان نوجوانو ں میں سے ایک کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی ہے تاہم ابھی تک سعودی حکام نے باضابطہ طورپراس معاملے میں کوئی اعلان نہیں کیاہے ۔
عراق میں اہل تشیع کے ایک سرکردہ رہ نما اور الصدر گروپ کے سربراہ مقتدیٰ الصدر نے ترک فوج کی عراق میں مداخلت کو ’جارحیت‘ قرار دیتے ہوئے ترکی سے اپنی فوجیں واپس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق اپنے حامیوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے الصدر نے نے ترکی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’عراقی عوام کو بچانے کا دعویٰ کرنے والا ترکی اپنے عوام کو ظلم اور خطرات سے بچانے کی فکر کرے اور عراق سے اپنی فوجیں فوری واپس بلائے۔ انہوں نے کہا کہ صدر ایردوآن عزت سے عراق سے نکل جائیں ورنہ ان کی فوج کو مار بھگایا جائے گا۔مقتدیٰ الصدر نے کہا کہ پوری عراقی عوام ترکی کی عراق پر فوج کشی کو ننگی جارحیت سمجھتی ہے۔ ہم ترکی کی فوجی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں مسترد کرتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں الصدر کا کہنا تھا کہ اگرعالمی اور علاقائی معاہدے ترکی کو عراق میں مداخلت کی اجازت بھی دیتے ہیں تو ہمیں ان معاہدوں کی کوئی پرواہ نہیں۔ یہ ترکی کا اپنا معاملہ ہے جس سے ہمیں کوئی سروکار نہیں۔ مگر ہم ترک فوج کو عراق میں کسی صورت میں قبول نہیں کریں گے۔خیال رہے کہ منگل کے روز ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے ایک بیان میں عراقی وزیراعظم حیدر العبادی کو سخت الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ حیدر العبادی اپنی اوقات میں رہیں ورنہ انہیں ان کی اوقات یاد دلائی جاسکتی ہے
اہم عرب ریاست سے پاکستانیوں کے پریشانی کی خبر
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی















































