منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

فلم جدائی سے شہرت پانے والی اداکارہ اپاسنا سنگھ کا شوہر سے طلاق کا فیصلہ

datetime 14  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی( آن لائن ) معروف کامیڈی شو’’دی کپل شرما شو‘‘ کی پنکی بوا اپاسنا سنگھ نے شوہر نیرج بھردواج سے طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔بالی ووڈ اداکارہ اور کامیڈین اپاسنا سنگھ نے کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں اور بڑے پردے کے ساتھ ساتھ چھوٹی اسکرین پر بھی اپنی کامیڈی کی وجہ سے مداحوں کو محظوظ کررہی ہیں جب کہ اداکارہ نے کامیڈی کی دنیا میں شہرت مشہور کامیڈی شو’’کامیڈی نائٹ ود کپل‘‘ میں پنکی بوا کے کردار سے حاصل کی لیکن پروفیشنل زندگی میں کامیاب ہونے والی اداکارہ ذاتی زندگی میں ناکام ہوگئی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ اپاسنا سنگھ نے ساتھی اداکار نیرج بھردواج سے 2009 میں شادی کرلی تھی جس کے بعد دونوں اداکاروں کی جوڑی نے 2012 میں ہی اختلاف کے باعث علیحدہ رہنا شروع کردیا تھا لیکن اب دونوں نے باقاعدہ طور پر طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے لیے جلد ہی عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔دوسری جانب اداکارہ اپاسنا سنگھ نے طلاق کے مسئلے پر بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ طلاق لینے کا فیصلہ میرا ذاتی معاملہ ہے لہٰذا میڈیا اسے غلط رنگ نہ دے۔#/s#

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…