اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سندھ میں پیپلزپارٹی سے اتحاد سے متعلق متحدہ قومی موومنٹ کا دبئی میں اجلاس، سندھ حکومت میں شمولیت کی مشروط منظوری دے دی گئی۔ذرائع کے مطابق دبئی میں ہونے والے ایم کیوایم کے اجلاس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، بابرغوری، روف صدیقی اورفروغ نسیم نے شرکت کی، لندن سے ایم کیوایم کے دو رہنما بھی اجلاس میں شریک ہوئے، جبکہ ایم کیوایم الطاف حسین اجلاس کے دوران رابطے میں رہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایم کیوایم کی سندھ حکومت میں شمولیت کی مشروط منظوری دے دی گئی جس کے لیے 60/40 کے فارمولے پر حتمی فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری نے قائد تحریک الطاف حسین کو جو یقین دہانی کرائی تھی اس پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔