جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

تحریک انصاف کی سوشل میڈیاپرزرداری پرتنقید ،بلاول بھٹونے حساب برابرکردیا

datetime 11  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنمابلاول بھٹوزرداری نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسدعمرکی سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹرپرپوسٹ کی گئی آصف زرداری ،وزیراعظم نوازشریف اوراے این پی کے رہنمااسفندریارولی کے ہاتھ ملانے اورمولانافضل الرحمان کی ان سے گلے ملتے ہوئے کی تصویرپوسٹ کرکے پیپلزپارٹی پرتنقید کی تھی جس پربلاول بھٹونے جوابی وارمیں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی اورعمران خا ن کی مسکراتے ہوئے ہاتھ ملانے کی تصویرپوسٹ کرکے حساب برابرکردیا۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی اسدعمر صدر آصف علی زرداری کی نوازشریف اور اسفندیار والی کے ساتھ ہاتھ ملاتے اور مولانا فضل الر حمن کے ساتھ گلے ملتے ہوئے اور عمران خان کی اکیلے کی تصویر سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر لگا کر نیچے لکھا کہ قوم دیکھ رہی ہے اور چھپنے کی جگہ ختم آپ‘آپ کر پشن کے ساتھ یا خلاف درمیان میں کوئی جگہ نہیں جسکے جواب میں بلاول بھٹو نے سماجی رابطوں کی ویب پرعمران خان کونشانہ بنایااورساتھ بلاول نے اپنی اورنوازشریف کے ساتھ اپنے ملنے کی تصویربھی پوسٹ کردی اورساتھ تحریرکیاکہ میری نوازشریف سے اورعمران خان کی نریندرمودی سے ملاقات میں کس کی ملاقات کوقوم نے پسند کیااورکس کاقوم نے برامنایاہے اوردونوں ملاقاتوں میں کس کی ملاقات ’’بری ‘‘ہے ۔بلاول بھٹونے ساتھ ہی اسدعمرکونصیحت کی عمران خان کی سولوفلائیٹ سے پانامالیکس کے معاملے پروزیراعظم کوکچھ نہیں ہوگابلکہ اس کےلئے اپوزیشن کامتحدہوناضروری ہے ۔
cueozb3wcaah7kq

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…