پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

جوہری توانائی اورہتھیار،سعودی عرب کے صبر کاپیمانہ لبریز،دوٹوک اعلان کردیا

datetime 11  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الریاض (این این آئی)سعودی عرب کی حکومت نے ایک بار پھرشام میں نہتے شہریوں کے قتل عام اور تباہی وبربادی کی شدید مذمت کرتے ہوئے شامی قوم کو کشت وخون سے نجات دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ریاض میں منعقدہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس میں تمام عرب ممالک، مسلم دنیا اور عالمی برادری سے پرزور مطالبہ کیا گیا کہ وہ شام میں جاری قتل عام بند کرانے کے لیے یکساں اور ٹھوس موقف اپنائیں اور جنگ سے متاثرہ شامیوں تک امداد پہنچانے کے لیے مربوط کوششیں کریں۔ کابینہ کے اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ شام میں جنگ سے متاثرہ شہریوں تک امداد پہنچانے کے لیے محفوظ زون اور حملوں سے محفوظ کوری ڈور قائم کیے جائیں تاکہ شامی رجیم کے ظلم کے ستائے شہریوں کو خوراک اور ادویات پہنچائی جا سکیں۔کابینہ کے اجلاس میں کہا گیا کہ مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک کو عالمی توانائی ایجنسی کے اصولوں کے مطابق پرامن جوہری توانائی کے حصول اور اس کے استعمال کا حق حاصل ہے۔ اگر بین الاقوامی توانائی ایجنسی اپنی نگرانی میں کسی ملک کو پرامن جوہری تونائی کے استعمال کی اجازت دیتی ہے تو اس پرکسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔ اجلاس میں شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی جامع تحقیقات اور اسد رجیم پر جوہری ہتھیاروں کے حصول پر پابندیوں کا بھی مطالبہ کیا گیا۔اجلاس میں ’خلیج کی ڈھال 1‘ مشقوں کا بھی جائزہ لیا گیا اور ان مشقوں کے دوران سعودی فوج کی پیشہ وارانہ کار کردگی پر اطمینان کااظہار کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…