اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال،امریکہ حرکت میں،اہم پیغام دیدیا

datetime 1  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ نے کہاہے کہ بھارت کے مبینہ سرجیکل اسٹرائیک کی تصدیق ہمیں نہیں کرنی، پاکستان اوربھارت کو بتانا ہے کہ اس میں ان کا کیا کردارتھا، ایٹمی ممالک کی ذمے داری ہے کہ وہ میزائل صلاحیتوں اور ایٹمی ہتھیاروں کے بارے میں محتاط رہیں یہی پاکستانی حکام کیلئے ہمارا براہ راست پیغام ہے،بھارتی جارحیت پر پاکستان کے ممکنہ رد عمل کے حوالے سے سوال پر مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ ایٹمی ممالک کی ذمے داری ہے کہ وہ میزائل صلاحیتوں اور ایٹمی ہتھیاروں کے بارے میں محتاط رہیں۔ یہی پاکستانی حکام کے لیے ہمارا براہ راست پیغام ہے۔انہوں نے کہا کہ اڑی واقعے سے پہلے جان کیری اور سشما سوراج کے درمیان رابطہ ہوا تھا، پاک بھارت کشیدگی پر تشویش ہے، نہیں چاہتے کہ کشیدگی آگے بڑھے، اس حوالے سے جان کیری بھارتی قیادت سے رابطے میں ہیں۔ پاک بھارت کشیدہ صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، دونوں ممالک سے پرامن رہنے کی درخواست ہے، پاکستانی اور بھارتی افواج آپس میں رابطے میں ہیں ہمارا خیال ہے کہ ان کے درمیان بات چیت سے کشیدگی میں کمی آئیگی، رابطوں میں خلل نہیں چاہتے، دونوں ممالک کے درمیان کسی بھی قسم کی کشیدگی نہیں چاہتے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روزامریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے معمول کی میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاک بھارت کشیدہ صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، دونوں ممالک سے پرامن رہنے کی درخواست ہے، انھوں نے کہا کہ مبینہ سرجیکل اسٹرائیک کی تصدیق ہمیں نہیں کرنی، پاکستان اوربھارت کو بتانا ہے کہ اس میں ان کا کیا کردارتھا۔ٹونر نے کہا کہ پاکستانی اور بھارتی افواج آپس میں رابطے میں ہیں،اور ہمارا خیال ہے کہ ان کے درمیان بات چیت سے کشیدگی میں کمی آئے گی، رابطوں میں خلل نہیں چاہتے، دونوں ممالک کے درمیان کسی بھی قسم کی کشیدگی نہیں چاہتے۔ان کا کہنا تھا کہ سرحدپاردہشت گردی سے خطے کولاحق خطرات پر تشویش ہے، لشکرطیبہ، حقانی نیٹ ورک اور جیش محمد جیسے گروہوں کے خلاف کارروائی پرزوردیتے رہے ہیں۔مارک ٹونرنے بھارت کے مبینہ سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے پر تبصرے سے ایک بار انکار کردیااور کہا کہ دونوں ممالک سیاعلیٰ ترین سطح پررابطے میں ہیں، مبینہ سرجیکل اسٹرائیک کی تصدیق ہمیں نہیں کرنی، پاکستان اوربھارت کو بتانا ہے کہ اس میں ان کا کیا کردارتھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…