اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

سعودی عرب نشانے پر ،ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف نے خطرناک انتباہ کردیا

datetime 1  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف نے باور کرایا ہے کہ ریاستوں کے استحکام اور ترقی کی ضمانت کے لیے امن کی اہمیت ناگزیر ہے۔ غیرملکی خبررسا ں ادارے سے بات چیت میں انہوں نے واضح کیا کہ مملکت اور ترکی کے درمیان سکیورٹی تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور یہ دونوں ملکوں کے امن و امان کے مفاد میں ہے۔اس سے قبل سعودی ولی عہد اور ترک وزیراعظم بن علی یدرم کے درمیان انقرہ میں خصوصی ملاقات بھی منعقد ہوئی۔ ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور تمام شعبوں بالخصوص انسداد دہشت گردی کے شعبے میں ان تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقہ کار پر بات چیت ہوئی۔شہزادہ محمد بن نایف نے باور کرایا کہ سعودی عرب دہشت گردوں کے نشانے پر ہے تاہم مملکت نے خود کو مورچہ بند کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان سے یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہمیں نشانہ نہ بنائیں تاہم اہم بات یہ ہے کہ جس قدر ممکن ہو ہم خود کو محفوظ بنائی۔سعودی ولی عہد نے مزید کہا کہ ترکی ہمارا برادر ملک ہے اور ہمارے لیے یہ ہمیشہ سے اہم رہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط کوآرڈینیشن اور مشترکہ عمل ہو کیوں درحقیقت ہم کو ایک دوسرے کی ضرورت ہے۔شہزادہ محمد بن نایف نے ترک وزیر خارجہ مولد جاوش اوگلو کے ساتھ ملاقات میں خطے کی صورت حال کے حوالے سے حالیہ پیش رفت اور دونوں ملکوں کے مواقف پر تبالہ خیال کیا۔ انقرہ میں ترک وزیر خارجہ کے دفتر میں ہونے والی ملاقات میں دنوں ملکوں کے درمیان باہمی دل چسپی کے امور بھی زیر بحث آئے۔سعودی ولی عہد اور وزیر داخلہ نے انقرہ میں ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سویلو سے بھی ملاقات کی۔ دونوں شخصیات کے درمیان سعودی عرب اور ترکی کے بیچ سکیورٹی تعاون ، انسداد دہشت گردی ارو دہشت گرد تنظیموں کی کارروائیوں کو روکنے سے متعلق موضوعات زیر بحث آئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…