پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سرجیکل اسٹرائیک کادعوی جھوٹ ہے ،پاکستانی شاہینوں کا بھی دبنگ اعلان،عالمی دفاعی ماہرین نے بھارت کوسچ سچ بتادیا

datetime 29  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فضائیہ کے ترجمان نے کہاہے کہ پاک فضائیہ ہر دم مستعد اور کسی بھی بیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیارہے۔ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کا دعویٰ جھوٹ پرمبنی ہے، پاک فضائیہ ہر دم مستعد اور کسی بھی بیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیارہے اور پاکستان کی فضائی سرحدوں کی ہرقیمت پرحفاظت کی جائے گی۔دوسری جانب ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ نے موجودہ صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے اور وہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ رات بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر مختلف سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی ہے جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید اور 9 زخمی ہو گئے جب کہ بھارت کی جانب سے اسے سرجیکل اسٹرائیک کا نام دیا گیا۔ جبکہ بھارت کی جانب سے گزشتہ رات ایل او سی پر آزاد کشمیر میں فائرنگ کے بعد پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کا بے بنیاد دعویٰ کیا گیا جس پر پاک فوج نے بھارت کے اس دعویٰ کی سختی سے تردید کی جب کہ پاک فضائیہ نے بھی بھارت کے سرجیکل اسٹرائیک کا دعوی مسترد کردیا ۔ادھرعالمی دفاعی ماہرین کاکہناہے کہ بھارتی جنگی طیارے اگرسکریپ میں بھی خریدے جائیں تووہ پھربھی مہنگے پڑتے ہیں ۔پاک فضائیہ دنیاکی ایک مثالی فضائیہ ہے جبکہ اس وقت بھارت کے پاس سرجیکل اسٹرائیک کےلئے ایسے جنگی طیارے بھی نہیں ہیں جوپاکستان کے کسی حصے کونشانہ بناسکیں جبکہ پاکستان کی ٹیکنالوجی اورفوج کی تربیت کامعیاربھی دنیامیں اپنی مثال ایک ہے ۔ماہرین نے بھارت کوخبردارکیاکہ پاکستان سے محدود یاکسی بھی پیمانے پرجنگ بھارت کولے ڈوبے گی ۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…