نیویارک(این این آئی)متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ الشیخ عبداللہ بن زاید نے کہا ہے کہ ایران نے گزشتہ برس عالمی طاقتوں کے ساتھ نیوکلیئر سمجھوتے کے بعد سے علاقائی امن تاراج کرنے کا کوئی موقع ہاتھ جانے نہیں دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق یو این جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں الشیخ عبداللہ بن زاید کا کہنا تھا کہ ایران اب بھی خطے کے ہمسایہ ملکوں میں مسلسل مداخلت کے ذریعے آزادی و خودمختاری کے اصولوں کی دھجیاں بکھیر رہا ہے۔ ایران کی ان کوششوں سے علاقے میں گھٹن اور مسلسل عدم استحکام کی فضا پائی جاتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تہران اپنے شعلہ نوا بیانئے، کھلی مداخلت اور ملیشیاؤں کو مسلح کرنے جیسے اقدامات کے ذریعے علاقائی امن تاراج کر رہا ہے۔ میزائل پروگرام کو ترقی جیسے اقدامات اٹھا کر ایران ساری صورتحال پر کو مزید خراب کر رہا ہے۔انہوں نے اپنی تقریر میں یاد دلایا کہ ایران کے حالیہ بیانات سے یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہو گئی ہے کہ وہ متعدد عرب ملکوں کی داخلی سیاست میں مداخلت سے باز نہیں آیا۔ ان میں یمن، لبنان اور شام نمایاں نام ہیں ایرانی پاسداران انقلاب کے سابق کمانڈر محسن رضائی کا گزشتہ جمعہ کو دیا جانے والا بیان اس سلسلے کی تازہ ترین کڑی ہے جس میں انہوں نے واشگاف الفاظ میں کہا تھا کہ ان کا ملک شام، بحرین اور یمن میں اپنے حلیفوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا اور ان کی سیاسی اور معنوی امداد جاری رکھے گا۔
متحدہ عرب امارات نے ایران پر سنگین الزام عائد کردیا
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
خطے میں نئی صف بندی شروع،امریکہ اور بھارت کے درمیان 10 سالہ دفاعی معاہدہ طے ...
-
بینکوں اور ماہرین نے “اے ٹی ایم کیش ٹریپنگ” فراڈ سے شہریوں کو خبردارکردیا
-
طیفی بٹ کے معاملے پر حمزہ شہباز اور مریم نواز میں تلخ کلامی کا دعویٰ
-
سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد حیران کن کمی
-
پاکستان نے امریکہ اور بھارت کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے کا نوٹس لیا ہے، ...
-
ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی
-
پنجاب میں جمعہ کے خطبے اور پانچ وقت کی اذان کے سِوا لاؤڈسپیکر کے ہرقسم ...
-
رقم تنازع پر بھائی نے 19 سالہ بہن کو قتل کردیا، لاش بوری میں ڈال ...
-
شاہ محمود سے سابق پی ٹی آئی رہنمائوں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
نومبر کے وسط سے ملک میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان
-
لاہور میں سابق خاتون ایم پی اے کا بیٹا سنوکر کلب میں جوا کھیلتے ہوئے ...
-
بے روزگار شخص فوڈ ڈیلیوری ایپ کو چونا لگاکر 67 لاکھ روپے سے زائد کے ...
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
خطے میں نئی صف بندی شروع،امریکہ اور بھارت کے درمیان 10 سالہ دفاعی معاہدہ طے پا گیا
-
بینکوں اور ماہرین نے “اے ٹی ایم کیش ٹریپنگ” فراڈ سے شہریوں کو خبردارکردیا
-
طیفی بٹ کے معاملے پر حمزہ شہباز اور مریم نواز میں تلخ کلامی کا دعویٰ
-
سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد حیران کن کمی
-
پاکستان نے امریکہ اور بھارت کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے کا نوٹس لیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ
-
ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی
-
پنجاب میں جمعہ کے خطبے اور پانچ وقت کی اذان کے سِوا لاؤڈسپیکر کے ہرقسم کے استعمال پر پابندی عائد کرد...
-
رقم تنازع پر بھائی نے 19 سالہ بہن کو قتل کردیا، لاش بوری میں ڈال کر پھینک دی
-
شاہ محمود سے سابق پی ٹی آئی رہنمائوں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
نومبر کے وسط سے ملک میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان
-
لاہور میں سابق خاتون ایم پی اے کا بیٹا سنوکر کلب میں جوا کھیلتے ہوئے گرفتار
-
بے روزگار شخص فوڈ ڈیلیوری ایپ کو چونا لگاکر 67 لاکھ روپے سے زائد کے کھانے مفت کھاگیا
-
15 سالہ طالبہ سے 16 ماہ تک 5 ملزمان کی مبینہ زیادتی، مقدمہ درج
-
بھارت نے افغان طالبان کو چترال سے نکلنے والے دریائے کنڑ پر ڈیم بنانے میں مدد کی پیشکش کردی















































