کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو پکڑ کر لانے والے کے لئے پاکستانی تاجر نے ساڑھے دس کروڑ روپے انعامی قیمت مقرر کردی ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو پکڑ کر لانے والے کیلئے قیمت مقرر کردی گئی کراچی کے ایک تاجر حاجی الیاس پٹیل کا کہنا ہے کہ جو شخص بھارتی وزیراعظم کو پکڑ کر لائے گا اسے ساڑھے دس کروڑ روپے انعام میں دونگا واضح رہے کہ اس سے پہلے بھارت کی انتہا پسند تنظیم کی جانب سے وزیراعظم میاں نواز شریف کے سر لانے والے کیلئے ایک کروڑ روپے انعام مقرر کیا تھا .