جمعرات‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بھارت سے کشیدگی ،آپ نے بہت کمالیااب وطن چلے جائیں،بالی ووڈمیں کام کرنے والے معروف پاکستانی فنکارکوطنزیہ خط

datetime 21  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجی ہیڈکوارٹرزپرحملے کے بعد ایک طرف جہاں پاکستان اوربھارت کے درمیان سیاسی ،سفارتی اورفوجی کشیدگی عروج پرہے وہیں پراب بھارت میں پاکستانی فنکاروں کوبھی تنقید کاسامناکرناپڑرہاہے اس سلسلے میں بھارت میں بالی ووڈمیں پاکستانی اداکارفواد خان،راحت فتح علی خان ،علی ظفرسمیت دیگرپاکستانی فنکاروں کوپاک بھارت کشیدہ صورتحال میں طنزیہ الفاظ میں کہاجارہاہے کہ اب بھارت سے بہت کچھ کمالیااوراب اپنے وطن پاکستان واپس چلے جائواسی میں آپ کی بہتری ہے ۔گزشتہ دنوں نے بھارت کی ایک صحافی اورمشہوربلاگرسومیاپتابینرجی نے پاکستانی اداکارکے فواد خان نام ایک انتہائی سخت کھلاخط لکھ دیاجس میں فوادکوکہاگیاکہ اب پیارے فوادخان اب وہ وقت آگیاہے کہ آپ اپنے ملک پاکستان چلے جائیں یہی آپ کے حق میں بہترہوگا۔بالی ووڈکے مشہورجریدے بولی وڈ جرنلسٹ میں شائع ہونے والے خط میں بینرجی کا کہنا تھا، ‘فواد میرا نہیں خیال کہ آپ اُس محبت سے انکار کرسکتے ہیں جو گذشتہ چند سالوں میں ہم نے آپ پر نچھاور کی ہے، ہم نے 2 سال میں آپ کو اتنی دولت دے دی ہے، جتنی آپ شاید پاکستان میں 10 سال کام کرنے کے بعد جمع کرپاتے۔صحافی نے مزیدلکھاکہ ‘ہم نے آپ کو یہ تسلیم کرایا ہے کہ آپ کراچی میں بیٹھ کر نہیں کماسکتے تھے، ہم نے آپ کو اہنی بہترین فلموں میں اداکاری کا موقع فراہم کیا، ہم نے آپ کو برانڈز کی تشہیر کا موقع دیا اور ہم نے ہی آپ کو پاکستان میں بھی ایک بڑا اسٹار بنایااب بہت کچھ کماچکے اب پاکستان میں ہی جاکرکام کریں ۔اور صرف یہی نہیں، فواد خان کو یہ باور کروانے کے بعد کہ ان کے کیریئر کو چار چاند صرف بولی وڈ کی وجہ سے ہی لگے ہیں، بینرجی نے انھیں پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جاری کشیدگی کا بھی ذمہ دار ٹھہرا دیا اور لکھا، ‘ہم نے انتہائی دکھ سے یہ دیکھا کہ کس طرح آپ نے خود کو اس سارے معاملے سے الگ کررکھا ہے جبکہ آپ کا ملک مسلسل ہمیں تکلیف دے رہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا، ‘فواد آپ میں ہمت کی کمی ہے، آپ میں اپنے ملک کے ‘جہادیوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کی کمی ہے۔بینرجی نے اس حوالے سے ایک ٹوئیٹ بھی کی اور اپنے اس خط کا جواز پیش کرتے ہوئے اسے ‘احتجاج کی ایک قسم قرار دیا۔

اس کے علاوہ پاکستانی فنکارراحت فتح علی خان ،علی ظفرسمیت تمام فنکاروں کوپاکستان واپس جانے کے لئے طنزیہ اندازمیںکہاگیاہے کہ ایک طرف ہمارے ساتھ دشمنی اورکماتے بھی ہمارے وطن میں ہو۔اب بہت کماچکے اب بھارت سے اپنے وطن پاکستان چلے جائو

موضوعات:



کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…