ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

اڑی حملہ کیوں ہوا؟ بھارتی فوج کیا کر رہی تھی؟ غلطی اپنی ہی نکل آئی‘ بھارت منہ دکھانے کے قابل نہ رہا

datetime 20  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی میڈیا نے اڑی حملے میں بھی پٹھان کوٹ حملے کی طرح سیکیورٹی فورسز کی غفلت کا انکشاف کیا ہے۔ اڑی حملے کی تحقیقات کا اونٹ ہرروزایک نئی کروٹ بیٹھ رہا ہے، حملے کے چند گھنٹوں بعد ہی بغیرتحقیقات اورثبوت کے مودی سرکارنے پاکستان پرالزامات لگانا شروع کردئیے تھے اوراب بھارتی میڈیا نے پٹھان کوٹ حملے کی طرح اڑی حملے میں بھی سیکیورٹی کی غفلت کا انکشاف کیا جس کے بعد بھارتی وزیر دفاع منوہرپاریکرنے بھی سیکورٹی اقدامات پرسوالات اٹھاتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اڑی حملے میں ملوث چاروں افراد نے بھارتی فوج کی وردی پہن رکھی تھی، حملہ آوربیس کیمپ کے باہرلگے حفاظتی جنگلے توڑکراندرداخل ہوئے اوربیس کیمپ کے کچن کے ساتھ والی پناہ گاہ پرگرنیڈ پھینک کرفائرنگ شروع کردی، جس سے وہاں پڑے بیرل بموں میں آگ لگنے سے ٹینٹ میں بھی آگ لگ گئی۔ ابتدائی 12 منٹوں میں ہی 17 فوجی اور3 حملہ آورمارے گئے تھے، جس کے بعد چوتھے اورآخری حملہ آورنے بیس کیمپ میں موجود فوجیوں کوخوب تگنی کا ناچ نچائے رکھا اورآخرکارکئی گھنٹوں کی فائرنگ کے بعد اسے بھی ماردیا گیا جب کہ تحقیقات کے مطابق چاروں حملہ آورکی داڑھیاں بھی نہیں تھیں اوروہ کہیں سے بھی خودکش بمبار نہیں لگ رہے تھے۔

موضوعات:



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…