پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف نے رائے ونڈمارچ کےلئے دلچسپ گاناتیارکرلیا،آپ بھی جانیئے

datetime 17  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف مشروب سازکمپنی کا اپنی برانڈکی تشہیرکےلئے کوکاکولا کا گانا ’ظالما کوکاکولا پلا دے‘ اس قدر مقبول ہوا ہے کہ سیاسی جماعتوں نے اس گانے کو اپنے فائدے کے لیے استعمال کرنا شروع کردیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے اپنے فیس بک پیج پر ایک گانے کی ویڈیو شیئر کی جس میں کوکاکولا کے اس گانے کی نقل کی گئی ہے تاہم اس کے الفاظ تبدیل کردیے گئے۔اس تنقیدی گانے ’ظالما ساڈا پیسا لوٹا دے‘ کو گلوکار ابرار الحق نے گایا ہے جو خود پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم ممبر بھی ہیں۔اس گانے میں پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور دونوں بیٹوں حسن نواز اور حسین نواز کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔اس گانے میں پاناماپیپرزلیکس کے اس انکشاف کے بعد کہ وزیراعظم نوازشریف اور ان کی بیٹی مریم نواز اور بیٹوں حسن اور حسین نواز کی آف شور کمپنیاں ہیں اس کا ذکر بھی اس گانے میں ’پاناما والا پیسا لوٹا دے‘ کرکے کیا گیاجبکہ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے لاکھوں کی تعدادمیں اس گانے کوشیئرکیاہے ۔واضح رہے کہ یہ گاناتحریک انصاف نے رائے ونڈمارچ کے لئے خاص طورپرتیارکیاہے اورعمران خان کاکہناہے کہ ابرارالحق کایہ گاناقوم کی آوازہے ۔

موضوعات:



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…