لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئرتجزیہ کارہارون رشید نے کہاہے کہ ایم کیوایم کے بانی نے کراچی میں 10ہزارافرادقتل کرائے جبکہ فاروق ستاراورخواجہ اظہارالحسن قاتلوں کے ساتھی ہیں اورابھی اورلوگ بھی پکڑے جائیں گے ۔انہوں نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے انکشاف کیاکہ خواجہ اظہاالحسن کی گرفتاری کے حوالے سے ابھی ابہام ہے ،ابھی حتمی طورپرکچھ کہنامشکل ہے ۔ہارون رشید نے کہاکہ میری معلومات کے مطابق خواجہ اظہارالحسن یہ تاثررہے تھے کہ انکی اسٹیبلشمنٹ سے بہت انڈرسینڈنگ ہے ،گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد سے بھی ان کارابط تھااورگورنربھی یہ تاثردے رہے ہیں ۔میڈیانے ان کوبلاوجہ اہمیت دی ،یہ سارے جرائم پیشہ لوگ ہیں ،انکی گرفتاری کے لئے سپیکرسے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ،صرف سیکرٹری اسمبلی کواطلاع دیناہوتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اگررائوانوارنے اپنی حدود سے تجاوزکیاتوآئی جی کواس کانوٹس لیناچاہیے تھا۔وزیراعظم اوروزیراعلی سندھ کواس کانوٹس لینے کاکوئی اختیارنہیں ۔