اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پشاور کے مختلف علاقوں اور آرمی پبلک اسکول کے اطراف میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ جس میں ایک افغان شہری سمیت 15 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق علاقہ حسن گڑھی، ورسک روڈ اورآرمی پبلک اسکول کے اطراف میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ جس میں سیکیورٹی فورسز نے بھی حصہ لیا۔ آپریشن کے دوران غیرقانونی طور پر مقیم ایک افغان شہری سمیت 15 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار افراد سے اسلحہ اور کارتوس بھی برآمد ہوئے ہیں