اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی کے علاقے آر اے بازار میں قانون نافذ کرنے والوں اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے بھارتی شہریت کے حامل شخص کو گرفتار کر لیا ہے ۔ ملزم کے قبضےسے بھارتی ویزہ فارم ، غیر ملکی کرنسی اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔
تفصیالات کے مطابق ریحان الرحمن ولد خلیل الرحمن نامی بھارتی شہری چند سال قبل تبلیغی جماعت سے وابستگی کی آڑ میں پاکستان میں داخل ہوا اور کئی سال سے یہاں رہ رہا تھا جس کے پاسپورٹ اور ویزہ کی معیاد بھی ختم ہو چکی ہے۔ بھارتی شہری جس کا پاسپورٹ نمبر 0401658 ہے کی معیاد بھی ختم ہو چکی ہے ملزم کے قبضہ سے بھارتی ویزہ فارم ، جعلی پیدائش سرٹیفکیٹ اور اس کی رنگین کاپی ، بھارتی ویزہ فارم ، سعودی اور برطانوی کرنسی اور دیگر اہم دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔ ملزم کو ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب گرفتار کیا گیا اور ابتدائی تحقیقات کے بعد اسے تھانہ آر اے بازار میں پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔جہاں 14 فارن ایکٹ کے تحت ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔