اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اورکرزئی ایجنسی میں نامعلوم شر پسندوں نے زیر تعمیر سرکاری کالج کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزموں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ پولٹیکل انتظامیہ کے مطابق دھماکے سے کالج کے چار کمرے مکمل طور پر تباہ ہوگئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شر پسندوں کی تلاش شروع کر دی۔