پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

ایم کیوایم کی طرف سے قربانی کی کھالیں نہ لینے کے اعلان کے بعد ایک اورجماعت کاموقف بھی سامنے آگیا،کراچی کے شہری خوش ہوگئے

datetime 11  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈاکٹرطاہرالقادری کے ادارے منہاج ویلفئیرفاؤنڈیشن کراچی نے عوام سے قربانی کی کھالیں دینے کی اپیل کی ہے ۔منہاج ویلفئیرفاؤنڈیشن کراچی کے ناظم حاجی سلیم اعوان نے کہا کہ قربانی کی کھالیں منہاج ویلفئیرفاؤنڈیشن کے منصوبہ جات کے لئے دیں ۔وہ شاہ لطیف میں قائم یتیم خانے کی تعمیرات کے سلسلے میں دورے کے موقع پر معززین سے گفتگوکررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ منہاج ویلفئیرفاؤنڈیشن فلاحی و تعلیمی ادارے کے قیام میں مصروف عمل ہے ۔انہوں نے امید ظاہر کیا کہ عوام ڈاکٹرطاہرالقادری کی سرپرستی میں چلنے والے اداروں کی حسب سابق بھرپورمعاونت کریں گے۔اس موقع پر مفتی مکرم ،فداحسین،نعیم انصاری ودیگربھی موجودتھے۔ادھرحکومت سندھ کی طرف سے کہاگیاہے کہ صرف ان تنظیموں کوقربانی کی کھالیں دیں جورجسٹرڈہیں جبکہ اس سے قبل ایم کیوایم پاکستان نے قربانی کی کھالیں اکٹھی نہ کرنے کااعلان کردیاہے ۔جبکہ کراچی کے عوامی حلقوں کاکہناہے کہ وہ اس وقت خوش ہیں کہ اس عید الاضحی پران پرکھالیں زبردستی لینے کےلئے دبائونہیں ہے اوروہ اپنی مرضی سے مستحق افراد کوکھالیں دینگے جبکہ ایسے اداروں کوبھی کھالیں دیں گے جوکہ حکومت کی رجسڑیشن میں موجود ہیں 

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…