جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

والد کے انتقال پر ان کی تدفین کے لیے بھی پیسے نہیں تھے,فرح خان

datetime 11  ستمبر‬‮  2016 |

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف کوریو گرافر اور ہدایتکارہ فرح خان نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں ان کے مالی حالات اس قدر خراب تھے کہ والد کی تدفین کے لیے بھی پیسے نہیں تھے جس پر انہوں نے تدفین کے لیے رشتے داروں سے پیسے جمع کیے تھے۔بالی ووڈ کی کوریو گرافر فرح خان کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں انہوں نے اپنی انتھک محنت اور منفرد کام کی وجہ سے فلم نگری میں مقام بنایا ہے جب کہ مشہور گانوں کو کوریوگراف کرنے کے بعد انہوں نے ہدایتکاری کے میدان میں قدم رکھا اور خوب کامیابیاں سمیٹی ہیں لیکن اب انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے اہم واقعے سے پردہ اٹھایا ہے جس نے سب کو حیران کردیا ہے۔
ہدایتکارہ فرح خان نے گزشتہ روز ایک تقریب میں شرکت کی جہاں ماضی کی تلخ یادوں کو یاد کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں اور بتایا کہ والد شراب نوشی کی لت میں مبتلا تھے جن کے علاج کے لیے ہمارے پاس پیسے نہیں تھے جس کے باعث ان کا انتقال ہوگیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے حالات اس قدر خراب تھے کہ والد کی تدفین کے لیے بھی پیسے نہیں تھے جس پر میں نے رکشہ میں گھوم گھوم کر رشتے داروں سے پیسے جمع کیے جن سے تدفین عمل میں آئی تھی۔فرح خان نے کہا کہ بعض اخبارات اور صحافی میرا تعلق امیر خاندان سے جوڑتے ہیں جو کہ سراسر غلط ہے کیوں کہ میں نے زندگی میں سب کچھ جدوجہد کرکے حاصل کیا ہے اسی لیے زندگی کی مشکلات کا ٹھیک سے اندازہ ہے۔واضح رہے کہ فرح خان نے کئی بلاک بسٹر فلموں کی ہدایتکاری کے فرائض سرانجام دیئے ہیں جس میں ’’کل ہو نا ہو‘‘،’’ میں ہوں نا‘‘ اور ’’ہیپی نیوایئر‘‘شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…