کراچی (این این آئی)وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے ٹڈاپ اسکینڈل کے مقدمات میں ملوث مفرور ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔جمعرات کو وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں ٹڈاپ اسکینڈل کے مقدمات کی سماعت ہوئی ۔عدالت نے ایف آئی اے کو حکم دیا کہ مقدمات میں ملوث مفرور ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے ۔ملزمان پر 2008میں فریڈ سبسڈی ٹیکس کی مد میں 7ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے ۔وکیل سرکار کی عدم حاضری کے باعث عدالت نے کیس کی سماعت 20اکتوبر تک ملتوی کردی ہے ۔ٹڈاپ اسکینڈل میں سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی ، وزیر اعظم کے سابق پرنسپل سیکریٹری و دیگر ملزمان کانام25سے زائدمقدمات میں شامل ہے۔ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی ٹڈاپ اسکینڈل میں ضمانت پر ہیں ۔