بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

سوشل میڈیا صارفین کیلئے بری خبر۔۔۔ حکومت آئند ہ چند روز میں کیا کرنے والی ہے؟

datetime 8  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر ہونے والی سرگرمیوں کو کنٹرول کرنے اور صارفین کے حقوق کے سماجی تحفظ کے لئے بنائے گئے سائبر کرائم بل پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کا جائزہ لینے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب  کر لیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے کچھ عرصہ قبل منظور کئے گئے سائبر کرائم بل پر عملدرآمد سے متعلق امور اور اس سلسلے میں کوئی واضح لائحہ عمل طے کرنے کے لئے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے ۔ جس میں سوشل میڈیا پر ہونے والی غیر اخلاقی سرگرمیوں ، سائبر کرائمز  کی صورتحال اور سوشل میڈیا استعمال کرنے والے صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لئے بنائے گئےبل پر عملدرآمد کے لئے کوئی اتھارٹی بنائے جانے کا امکان ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دیامر بھاشا ڈیم  منصوبے کی توسیع کے حوالے سے بنائے گئی رپورٹ بھی منظوری کے لئے پیش کی جائے گی  اس کے ساتھ ساتھ ملکی سلامتی اور دیگر ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بھی جائزہ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا صارفین کو کنٹرول کرنے اور صارفین کے سماجی تحفظ کو یقینی بنائے جانے کے لئے موجودہ حکومت نے سائبر کرائم بل پیش کیا تھا مگر اس پر عملدرآمد کرنے کے لئے اس وقت تک ملک میں کوئی باقاعدہ ادارہ یا اتھارٹی موجود ہی نہیں ہے جس پر غور کرنے کے لئے بالآخر وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعے کو بلا لیا گیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…