اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے موبائل فون سموں کی بائیو میٹرک تصدیق کے لیے تاریخ میں 13 اپریل تک توسیع کردی ہے۔پی ٹی اے کی جانب سے اب تک 7 کروڑ 20 لاکھوں سموں کی بائیو میٹرک تصدیق کی جاچکی ہے جو 4 کروڑ 60 لاکھ شناختی کارڈ پر جاری ہوئی ہیں جب کہ مجموعی طور پر 10 کروڑ 30 لاکھوں سموں کی تصدیق باقی ہے جس کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے مقررہ تاریخ میں 26 فروری سے توسیع کرتے ہوئے 13 اپریل کردی ہے۔پی ٹی اے کی جانب سے ایک کروڑ گمنام سموں کو بند کیا جاچکا ہے اور حتمی تاریخ تک سموں کی بائیو میٹرک تصدیق نہ کرنے پر انہیں بند کردیا جائے گا۔ وفاقی حکومت نے قومی ایکشن پلان کے تحت ملک میں دہشت گردی کے تدارک کے لیے سموں کی بائیو میٹرک تصدیق کا حکم دیا تھا۔