اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام (س)کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ حکمران بتائیں بنگلا دیش میں پاکستان کے حامیوں کی پھانسیوں پر خاموشی کیوں ہے؟ جنہوں نے پاکستان کی جنگ لڑی ان کو دھکیلا جارہا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (س)کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا کہ انصار ہوکر مہاجرین کے خلاف ایسا رویہ اپنا نا مناسب نہیں،ہم پاکستان کے دشمنوں کے خلاف متحد ہیں،افغانستان میں جنگ ختم نہیں ہوئی،انہوں نے کہا ہے کہ جنہوں نے پاکستان کی جنگ لڑی،ان کوپاکستان سے دھکیل کرنکالاجارہاہے،پاکستان کی سرحدوں اور نظریات پر دشمن حملہ آور ہے، ہم نے نظریاتی دفاع کی جنگ لڑنی ہے، کشمیر میں ظلم جاری ہے،حکمران بیانات نہیں عملی اقدامات کریں، بنگلا دیش میں پاکستان کے حامیوں کی پھانسیوں پر خاموشی کیوں ہے؟