کراچی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے منگل کی صبح تحریک انصاف ضلع ساؤتھ کے چیئرمین منصور شیخ کی رہائش گاہ باتھ آئی لینڈ میں پرتکلف ناشتہ کیا۔ ناشتے کی تیاری کے لیے ماہر خانساماؤں کو خصوصی طور پر لاڑکانہ سے بلایا گیا۔ ناشتہ کے بعد عمران خان نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی۔اس موقع پر باتھ آئی لینڈ میں عمران خان کی آمد کے موقع پر کارکنوں میں شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی۔سیکیورٹی اہلکاروں نے عارف علوی اور علی زیدی سمیت متعدد رہنماؤں کو اندر جانے سے روک دیا۔