اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الطاف حسین کیلئے مسلسل بری خبریں، حالت خراب-متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین نے پاکستان میں اپنے رہنمائوں کوغدارقراردیدیا۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق الطاف حسین قومی اسمبلی میں ان کے خلاف قراردادکی منظوری اورآئین سے بانی کانام نکالنے پرشدیدپریشان ہیں ۔اس بات کاانکشاف جیوکے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے پروگرام میں کیاگیا۔ایم کیوایم لندن کی پارٹی قیادت کراچی میں درجہ دوئم کی قیادت سے رابطے کررہی ہے جبکہ ان کے فون بھی کوئی ایٹنڈ نہیں کررہاہے ۔الطاف حسین اس وقت بہت پریشان ہیں کہ ان کی پارٹی کوہائی جیک کرلیاگیاہے ۔ایم کیوایم کے بانی پاکستان میں رابط کرنے کی کوشش کرتے رہے لیکن ان سے کسی نے بات تک نہ کی ۔الطاف حسین چاہتے ہیں کہ ان کے ارکان کولڑناچاہیے تھالیکن انہوں نے آسان راستہ چناہے جس کی وجہ سے الطاف حسین کوشدید پریشانی اورمایوسی ہوئی ہے ۔