اسلام آباد (این این آئی)سینئر سول جج عبدالغفور کاکڑ نے جگر کی پیوند کاری کے بہانے مریضوں کو بھارت بھجوا کر ان کے گردے فروخت کرکے کروڑوں روپے کمانے والے دو ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا تے ہوئے ملزمان کے بنک اکاؤنٹس منجمد کر نے کا حکم دیا ہے۔ پیر کو ایف آئی اے نے بھارت میں انسانی اعضا کی فروخت میں ملوث دو ملزمان خواجہ اسماعیل اور خواجہ ثاقب کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا ۔ ایف آئی اے حکام نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان جگر کی پیوند کاری کے بہانے مریضوں کو بھارت بھجواتے ہیں، بھارتی اسپتالوں میں مریضوں کے گردے نکال کر فروخت کرنے کا کام کیا جاتا ہے۔ ملزمان کے بنک اکاؤنٹس میں بھارت سے کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی، بنک اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے ہیں۔ ایف آئی اے کے مطابق ہری پور کے 28 سالہ نوجوان ساجد کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ ملزمان نے راول پنڈی، ملتان اور لاہور میں اپنے دفاتر بنا رکھے ہیں