اسلام آباد (این این آئی)دفتر خارجہ دفتر خارجہ نے کہاہے کہ روس نے پاکستان کو دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مکمل حمایت اور جدید اسلحہ فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہاگیاہے کہ روس پاکستان کو دہشتگردی کیخلاف جدید ترین اسلحہ فراہم کرے گا جبکہ روس نے دہشگردوں کیخلا ف جاری آپریشن ضرب عضب کو سراہتے ہوئے تعاون کی مکمل یقین دہانی بھی کروائی ہے ۔واضح رہے کہ امریکہ نے پاکستان کو دہشتگردی کیخلاف جنگ میں استعمال کیلئے جدید جنگی طیارے فراہم کرنے سے معذرت کر لی تھی ۔