اسلام آباد(این این آئی)پاکستان سے 600 خاندان وطن واپس پہنچ گئے ٗرواں سال نومبر تک تقریباً تین لاکھ افغان مہاجرین کی واپسی متوقع ہے۔ وزارت سیفران کے حکام کے مطابق ملک بھر سے رجسٹرڈ غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل جاری ہے ٗ گذشتہ روز600 خاندان افغانستان واپس پہنچ گئے ہیں۔ واپس جانے والے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو یو این ایچ سی آر کے وی آر اے فارم کی تصدیق کے بعد افغانستان میں قائم یو این سی ایچ آر کے ادارے کی جانب سے وی آر اے فارم وصول کرکے 400 امریکی ڈالر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو فی فرد کے حساب سے دیئے جارہے ہیں۔ حکام کے مطابق رواں سال15 نومبرتک تین لاکھ افغان مہاجرین کی واپسی متوقع ہے، واپس جانے والے افغان مہاجرین کی تعداد میں روزبروز اضافہ ہورہا ہے۔