بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

تحریک انصاف کی ریلی پر پہلا جواب،پنجاب حکومت نے بڑ ے اقدام کا اعلان کردیا

datetime 3  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پنجاب حکومت کے ترجمان سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ شاہدرہ میں بچے کی ہلاکت کا مقدمہ پی ٹی آئی کی قیادت کے خلاف درج کریں گے ، عمران خان ایک ظالم آدمی ہے اور وہ اپنی سیاست چمکانے کے لئے زندگیاں داؤ پر لگانے سے بھی گریز نہیں کرتے ۔اپنے رد عمل میں زعیم حسین قادری نے کہا کہ کمشنر اور ڈی سی او لاہور نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں سے کہا تھاکہ وہ ریلی کا اتنا لمبا روٹ نہ رکھیں ۔ اس ملاقات میں حماد اظہر اور ولید اقبال بھی موجود تھے۔ پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے کمٹمنٹ کی تھی کہ وہ انتظامیہ کے مطابق چلیں گے لیکن پی ٹی آئی والوں نے ظلم کیا اور راستہ پہلے بند کر دیا ۔ کنٹینر کھڑا ہونے سے کہیں جگہ بلاک نہیں ہوئی ۔ ہم بچے کی ہلاکت کا مقدمہ علیم خان ، ولید اقبال اور ان تمام لوگوں کے خلاف درج کریں گے جنہوں نے قانون ،معاہدے اور کمٹمنٹ کو توڑا ۔ اگر بے جا راستے کو بند نہ کیا جاتا تو یہ حادثہ نہ ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک ظالم آدمی ہے اور وہ اپنی سیاست چمکانے کیلئے زندگیوں کو داؤ پر لگانے سے بھی گریز نہیں کرتے ۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…