کراچی(نیوزڈیسک)پاناما لیکس،کتنی آف شور کمپنیاں ہیں؟آخر سرکاری ادارے نے ہی ’’شریفوں‘‘کو سرپرائز دیدیا،تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے پاناما لیکس سکینڈل میں شامل افراد کو نوٹس جاری کردیئے ہیں، ایف بی آر ترجمان کے مطابق میڈیا پر جن افراد کے نام آئے ہیں ان تمام سمیت اس معاملے میں مریم نواز، حسن نواز اور حسین نواز سمیت لگ بھگ 450افراد کو نوٹس بھیجے گئے ہیں، نوٹس میں ان شخصیات سے ان کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں ،نوٹس میں ان سے وضاحت طلب کی گئی ہے کہ کیا ان کی کوئی آف شور کمپنی ہے اور اگر ہے تو اس کمپنی کی تفصیلات جمع کرائی جائیں۔ایف بی آر نے پاناما لیکس معاملے پر450لوگوں کو نوٹس جاری کردیے ہیں،نوٹسز آف شور کمپنیوں کے تمام افراد کو بھیجے گئے ہیں۔ترجمان ایف بی آر کے مطابق پاناما پیپرز میں شامل تمام افراد کو نوٹس بھیج دیے ہیں۔ایف بی آر نے پاناما پیپرز کے معاملے پر مریم نواز،حسین نواز اور حسن نواز سمیت 450 افراد کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ان نوٹسز میں ایف بی آر نے آمدنی اور اثاثوں کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ جن لوگوں کے پاناما لیکس معاملے پر میڈیا پر نام اآئے ہیں،ان کو خط لکھا گیاہے۔جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ اگرکسی کی کوئی آف شور کمپنی ہے تو تفصیلات جمع کروائی جائیں۔ایف بی آر نے خط آج نہیں لکھے کیونکہ آج دفتر میں چھٹی ہے۔