لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے احتجاجی جلسے وار ریلی لگاتار حادثوں کا شکار ہو رہی ہے۔ تحریک انصاف کی ریلی کے لئے لگائی گئی رکاوٹوں میں شاہدرہ میں بچے کی ہلاکت کے بعد اب ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں تحریک انصاف کے جلسے کی کوریج کرنے کے دوران نجی ٹی وی چینل کے کی کرین سے نجی ٹی وی چینل کی اینکر گر کر زخمی ہوگئیں۔
تحریک انصاف اور عوامی تحریک کا آج سے شروع ہونا والا احتجاج اور تحریک احتساب لگاتار حادثوں اور افسوسناک خبروں کا مرکز بن گیا ہے ۔ کہیں ایمبولینسیں ٹریفک میں پھنسی ہیں تو کہیں عوام صبح سے ٹریفک میں پھنسے ہیں جبکہ جلسے سے بھی حادثے کی افسوسناک خبر یں آنا شروع ہو گئی ہیں ۔