پشاور(این این آئی)نیب خیبر پختونخوا نے ورکرزویلفئیربورڈ کے زیر انتظام اداروں میں غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں پیپلزپارٹی کے رہنما سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیاہے قومی احتساب بیورو خیبرپختونخوا نے غیرقانونی بھریتوں تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں ورکرویلفئیربورڈ فنڈکے سابق رکن اورپیپلزپارٹی کے رہنماذوالفقارافغانی بھی شامل ہیں۔سابق ڈپٹی ڈائریکٹرانورمجید،سابق رکن ورکرویلفیئربورڈ امروزاحمدضیاء کو بھی گرفتار کیا گیاہے۔۔ ملزمان نے بورڈ کے زیر انتظام تعلیمی اداروں میں دو ہزار چار سو باون افراد کو غیر قانونی طور پر بھرتی کیا ہے،نیب نے تین ملزمان کوگرفتارکرکے مزید تفتی شروع کردی ہے ،گرفتارملزمان کوجسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے لئے احتساب عدالت میں پیش کیاجائیگا