اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ نگار نے بڑا دعویٰ کر دیا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار نے کہا کہ جہلم میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنا امیدوار جتوانے کیلئے 44 ہزار ووٹ الگ سے ڈلوائے۔سینئر تجزیہ نگار مبشر لقمان نے کہا کہ میرے پاس ثبوت آئے ہیں کہ 44 ہزار ووٹ غلط پڑے ہیں۔ سینئر تجزیہ نگار کے دعوے کے جواب میں سینئر صحافی غلام حسین نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان تحریک انصاف الیکشن جیتی ہوئی تھی اور اسے ہروایا گیا ہے۔ سینئر تجزیہ نگار مبشر لقمان نے کہا کہ میرے لئے انتخابات میں فواد چوہدری جیت چکے ہیں۔ مبشر لقمان نے کہا کہ حکومت اتنی مضبوط ہو کر بھی ایک الیکشن جتوانے کیلئے یہ کچھ کر دیتی ہے۔