اسلام آباد(این این آئی) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی سابق رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ روز متحدہ کے قائد کے خلاف ایم کیو ایم کی قراردار کو قبول نہ کرنے سے متعلق واسع جلیل نے خود الطاف حسین کے کہنے پر ٹوئٹ کیا۔ایک انٹرویو میں ارم عظیم فاروقی نے کہاکہ واسع جلیل کے پاس اتنے اختیارات نہیں کہ وہ اس طرح کا بیان جاری کریں۔انھوں نے کہا کہ قردادیں تو اور جماعتیں بھی جمع کرواتی ہیں لیکن متحدہ کی لندن قیادت کو اصل مسئلہ یہ ہوا ہے کہ یہ قرار دار خود ایم کیو ایم پاکستان کی طرف سے پیش کی جارہی ہے۔