لاہو ر(این این آئی )عمران خان کا پاگل پن تیسری شادی سے بھی دور نہیں ہوگا بلکہ وہ جس سے شادی کریں گے اس کو بھی پاگل کر دیں گے ۔ صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ پاکستان کی عسکری اور سول قیادت ایک پیج پر ہے ، پاکستان کے سپہ سالار آرمی چیف نے عین وقت پر جراتمندانہ بیان دیاہے ، کرسچن کالونی پشاور میں ہونے والے حملے کو ناکام بنانے پر فوج سمیت تمام سکیورٹی ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں ،پی ٹی آئی کے ذمہ داران کو سکیورٹی خدشات سے متعلق آگاہ کر دیا تاہم سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائیں گے ،دہشتگردوں اور پی ٹی آئی کا ایجنڈا ایک ہے کیونکہ دونوں ملک میں انتشار اور افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں ، عمران خان کا پاگل پن تیسری شادی سے بھی دور نہیں ہوگا بلکہ وہ جس سے شادی کریں گے اس کو بھی پاگل کر دیں گے ۔ پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کرسچن کالونی پشاور میں ہونے والے حملے کو ناکام بنانے پر فوج سمیت تمام سکیورٹی ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے بروقت کارروائی کر کے دہشتگردوں کے عزائم خاک میں ملا دئیے ۔پاکستان کی عسکری اور سول قیادت ایک پیج پر ہے اور اس بات میں کسی قسم کا کوئی شک نہیں ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی قانون نا فذکرنیوالے ادارے کو پنجاب میں کسی خطرناک دہشتگرد کے خلاف کارروائی کرنے میں کوئی ممانعت نہیں اور نہ ہی پنجاب میں کسی بھی دہشتگرد گروہ کو حکومتی سرپرستی حاصل ہے۔ ایک نیم پاگلوں کے ٹولے اور ایک پنڈی کیگھٹیا سیاستدان کی جانب سے مجھ پر چھوٹو گینگ کی سرپرستی کرنے کا الزام لگایا گیا لیکن یہ بالکل بے بنیاد ہے ، چھوٹو گینگ کے تمام لوگوں کو اشتہاری قراردیا گیا اور ا ن کے خلاف عین قانون کے مطابق سخت کارروائی جا ری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے ذمہ داران کو سول اور عسکری اداروں کی خفیہ رپورٹس دکھائی جاچکی ہیں کہ کھلے اجتماع میں دہشتگردی کے واقعہ کا کافی خطرہ موجود ہے لیکن وہ میں نہ مانوں کی ضد پر قائم ہیں ۔ بحر حال ہم اس جلسے کو 3حصار پر مشتمل سکیورٹی فراہم کریں گے اور پو رے روٹ پر 4 سے 5ہزار پو لیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کا پاگل پن تیسری شادی سے بھی دور نہیں ہوگا بلکہ وہ جس سے شادی کریں گے اس کو بھی پاگل کر دیں گے لیکن میں عوام کو خوشخبری دینا چاہتا ہوں کہ انتخابات 2018ء کے بعد نیم پاگل اور مولوی دونوں صاحبان ملک میں نظر نہیں آئیں گے ۔ ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف سپہ سالار پاکستان ہیں انہوں نے عین صحیح وقت پر جراتمندانہ بیان دیا ہے ،وہ ایک بہادر قوم کے سپہ سالار ہیں اور ان کے منہ سے ایسے ہی حوصلہ افزاء بیانات جچتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں اور پی ٹی آئی کا ایجنڈا ایک ہے کیونکہ دہشتگرد بھی ملک میں انتشار اور افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں اور پی ٹی آئی بھی اپنے دھرنوں کے ذریعے انتشار اور افراتفری پھیلانا چاہتی ہے۔