پشاور(نیوزڈیسک)ذی الحج کا چاند،مفتی منیب الرحمان کے بعدمفتی شہاب الدین پوپلزئی کے اعلان نے سب کو حیرا ن کردیا،تفصیلات کے مطابق ذی الحج کا چاندکی رویت کے بارے میں مفتی منیب الرحمان کے بعدمفتی شہاب الدین پوپلزئی نے بھی بالاخر سوچ سمجھ کر اعلان کردیا مگر اس بار اعلان عیدالفطر کی نسبت لوگوں کے لئے کافی حیران کن ثابت ہوا پشاور کی مسجد قاسم علی خان کے مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے بھی حیران کن طورپر مفتی منیب الرحمان کی تائید کرتے ہوئے ذی الحج کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اجلاس میںملک بھر سے شہادتوں کی وصولی اور ان کی تصدیق سمیت رویت ہلال کمیٹیوں کے ارکان کی جانب سے چاند دیکھے جانے کے بارے میں حتمی رائے کے بعد اعلان کیاگیا ہے کہ ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا ہے لہذاےکم ذی الحج 4ستمبر بروز اتوار کو ہو گی جس کے باعث فرزندان اسلام 13ستمبر بروز منگل کو عید الاضحی منائیںگے۔