لاہور (این این آئی ) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آج بھی اپنی بات پر قائم ہوں کہ سال 2016ء حکومت کے لئے بھاری ہے ، میں نہیں بلکہ آئندہ انتخابات کے بعد نواز شریف اسمبلی میں نظر نہیں آئیں گے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کالا شاہ کاکو میں جلسے سے خطاب کرتے وقت نوازشریف کے چہرے پر دفعہ 144نافذ تھی ،میاں صاحب نے کہا کہ آئندہ شیخ رشید اسمبلی میں نظر نہیں آئے گا لیکن حقیقت یہ ہے کہ میں نہیں بلکہ نواز شریف آئندہ انتخابات کے بعد اسمبلی میں نظر نہیں آئیں گے۔ آپ کو پہلے بھی 3بار ہرایا ہے اور آئندہ بھی ہرائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ آج بھی اپنی بات پر قائم ہوں کہ سال 2016 ء حکومت کیلئے بھاری ہے۔