کراچی(آن لائن)ایم کیوایم رہنما فاروق ستار کو حراست میں لینے والے رینجرز ڈی ایس آر رانا ٹھاکر سٹی کورٹ پہنچے تو مداحوں نے سلیفیاں بنوانا شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق متحدہ قائد کی پاکستان مخالف تقریر اور نعرے بازی کے بعد کراچی پریس کلب کے باہر سے فاروق ستار کو حراست میں لینے والے رینجرز کے ڈی ایس آر رانا ٹھاکر سٹی کورٹ پہنچے تو مداحوں نے گھیرلیا،مداحوں میں پولیس اہلکار اور عدالتی عملہ بھی شامل تھا۔ مداحوں نے رانا ٹھاکر کے ساتھ خوب سیلفیاں بنوائیں۔#