ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

ایم کیو ایم پر پابندی لگانی چاہئے یا نہیں؟ شہبازشریف نے دوٹوک موقف کا اعلان کردیا

datetime 2  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ملک مخالف بیانات پر ایم کیوایم کے بانی الطاف حسین کے خلاف آئین کے مطابق کارروائی کا مطالبہ کردیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ ملک مخالف بیانات پر الطاف حسین کے خلاف آئین کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے۔ پاکستان کے خلاف زہر اگلنے پر الطاف حسین کو ایسی سخت ترین اور عبرتناک سزا ملنی چاہیے جسے لوگ ہمیشہ یاد رکھیں۔شہبازشریف نے کہا کہ ملک کے خلاف زہر اگلنے والے کا چہرہ سب کے سامنے آگیا ہے، الطاف حسین کو پاکستان لاکر ان پر مقدمہ کھلی عدالت میں چلنا چاہیے۔ انہوں نے ایم کیوایم پر پابندی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم ایک جماعت ہے جس میں جو اچھے پاکستانی شامل ہیں تو انہیں تنگ نہیں کرنا چاہیے۔ ایک سوال پر وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن پاناما لیکس کو فٹبال بنانا چاہتی ہے جب کہ عمران خان کو زمین پر قبضے کرنے والوں نے گھیر رکھا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…