اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے پولیس اہلکار اور عدالتی عملہ بھی ایم کیو ایم سربراہ فاروق ستار کو گرفتار کرنے والے رینجر افسر ٹھاکر کا مداح نکلا۔ تفصیل کے مطابق ایم کیو ایم کے سربراہ فاروق ستار کو کراچی پریس کلب کے باہر سے گرفتار کرنے والے رینجر افسر ’ٹھاکر‘ جب عدالت پہنچے تو عدالتی عملے اور پولیس اہلکاروں نے ٹھاکر کے ساتھ سلفیاں بنوانی شروع کر دیں۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق دبنگ رینجر آفیسر ’ٹھاکر‘ کا عدالت پہنچنا تھا کہ اس کی اطلاع سن کر عدالت کا عملہ اور پولیس باہر نکل آئے اور ’ٹھاکر‘ کا بھرپور استقبال کیا۔ اس موقع پر رینجر افسر ٹھاکر ہاتھ اٹھا اٹھا کر اپنے چاہنے والوں کو جواب دیتے رہے اور اظہار یکجہتی کرتے رہے۔