کراچی(آن لائن)پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہاہے کہ الطاف حسین شدت پسندہے،مجھے ان سے خطرہ ہے ،ان سے بچنے کیلئے سیکورٹی کیلئے خط لکھ رہے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے آئین میں جس طرح کی ترمیم کی گئی اورقائدکے نام کونکال دیاگیاتوعین ممکن ہے کہ اس آئین میں دوبارہ ترمیم کرکے ان کانام ڈلوادیاجائے ،ہمیں فاروق ستارکی نیت پرشک نہیں ،جوآئین میں ترمیم کی اس کے بعدالطاف حسین نے اس کی توثیق کردی توانہیں اس کی توثیق کرنے کی ضرورت کیاتھا۔الطاف حسین آج بھی آپریشنل ہے،ان لوگوں کوالطاف حسین کی حقیقت کاعلم نہیں۔الطاف حسین اپنے آپ کے علاوہ کسی اورکوتسلیم کرنے کوتیارنہیں۔انہوں نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ امجدصابری کے قتل میں الطاف حسین کاہاتھ ہے